• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرچی شہزادہ آزاد کشمیر میں گلہ پھاڑ پھاڑ کر تقاریر کررہا ہے، فردوس عاشق اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ  پرچی شہزادہ آزاد کشمیر الیکشن کی انتخابی مہم میں گلہ پھاڑ پھاڑ کر تقاریر کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی طرح کشمیر میں بھی پرچی شہزادے اور جعلی راجکماری کے لیے نتائج مختلف نہ ہوں گے۔

فردوس عاشق نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام ماضی کے کرپٹ حکمرانوں سے تنگ آچکےہیں، آزاد کشمیر کےباشعور لوگ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں اور الیکشن سے قبل ہی اپنا فیصلہ کپتان کے حق میں دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام ن لیگ اور پیپلز پارٹی قیادت کی سیاہ کاریوں اور گھناؤنے چہروں کو جان چکے، جعلی راجکماری اور پرچی شہزادے کو گلگت بلتستان الیکشن میں تاریخی ہزیمت اٹھانا پڑی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کشمیر الیکشن میں بھی پرچی شہزادے اور جعلی راجکماری کے لئے نتائج مختلف نہ ہوں گے۔

تازہ ترین