• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: بدنظمی کے بعد ویکسی نیشن کا عمل پھر شروع

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ضعیم ضیاء کاکہنا ہے کہ اسلام آباد کے ایف نائن ماس ویکسی نیشن سینٹر میں صبح پیش آئی بد نظمی کے بعد ایک بار پھر ویکسی نیشن کاعمل شروع کردیا گیا ہے۔

ڈی ایچ او کے مطابق ماس ویکسی نیشن کا عمل بد نظمی کے باعث روکا گیا تھا، تاہم سینٹر پر ویکسین دستیاب ہے اور اس کے سبب ویکسی نیشن کا عمل دوبارہ بحال کر دیا ہے۔

زعیم ضیا کا کہنا ہے کہ کوشش ہے آج جتنے لوگ آئے ہیں ان کو ویکیسن لگائی جائے۔

انہوں نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ اپنے متعلقہ اضلاع میں ویکیسن لگوائیں ۔

واضح رہے کہ آج صبح بیرون ملک جانے والوں کی بڑی تعداد اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں قائم ویکسی نیشن سینٹر پہنچ گئی، لوگ مرکزی دروزاہ توڑ کر اندر داخل ہوگئے تھے جس کے بعد انتظامیہ نے ایف نائن پارک کا مین داخلی راستہ بند کر دیا تھا۔

ڈی ایچ او کے مطابق دروازے کا شیشہ ٹوٹنے سے 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہو ئے تھے۔

تازہ ترین