لاہور کے علاقے کاہنہ سے 8 سالہ بچے کے قتل کے الزام میں 2 کم عمر ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
لاہور پولیس کے مطابق 8 سالہ بچے کے اغوا اور قتل کا مقدمہ 16 اپریل کو درج کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق بچے کے قتل میں گرفتار دونوں ملزمان کی عمریں 8 سال اور 10 سال ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے 8 سالہ بچے کو معمولی تلخ کلامی پر اینٹیں مار کر قتل کیا تھا۔
پولیس کے مطابق قتل کے بعد کم عمر ملزمان نے بچے کی لاش کو کھیتوں میں دبا دیا تھا۔