• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زلفی بخاری کا مبینہ دورہ اسرائيل، دفترخارجہ خبرکی تردید کرے تو مان لیں گے، خرم دستگیر


پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر حکومت میں جرات ہے تو زلفی بخاری کے بجائے دفتر خارجہ اس خبر کی تردید کرے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ زلفی بخاری کے دورہ اسرائیل کی جو تاریخ بتائی گئی ہے اس وقت وہ معاونِ خصوصی تھے، لہٰذا ضروری ہے کہ حکومت اس کی تردید کرے۔

زلفی بخاری کی اسرائیل کے خفیہ دورے سے متعلق افواہوں کی تردید

واضح رہے کہ وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے گزشتہ برس نومبر میں اسرائیل کے خفیہ دورے سے متعلق اپنے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرتی افواہوں کی تردید کی ہے۔

زلفی بخاری نے ایسی تمام رپورٹس کو بے بنیاد اور احمقانہ قرار دیا ہے۔

ایک بیان میں زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ساری زندگی میں کبھی اسرائیل نہیں گئے۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں کئے گئے دعوے جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ ان میں کوئی صداقت نہیں۔

تازہ ترین