• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنو ویک کی 30 لاکھ خوراکیں آج پاکستان آئیں گی

حکومت پاکستان کی جانب سے خریدی گئی سائنو ویک ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں آج چین سے پاکستان آئیں گی۔

اس کے علاوہ این آئی ایچ میں تیار پاک ویک ویکسین کی دوسری کھیپ حکومت کے حوالے کردی گئی، آئندہ ماہ سے این آئی ایچ میں یومیہ ایک لاکھ پاک ویک ویکسین کی تیاری متوقع ہے۔

دوسری جانب این سی او سی کے فیصلے کے مطابق ملک بھر کے سنیما اور شادی ہال کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم ویکسین نہ لگوانے والے سنیما جاسکیں گے نہ شادی میں شرکت کرسکیں گے۔ کاروباری مراکز اب آٹھ کی بجائے رات دس بجے تک کھل سکیں گے۔

ان فیصلوں کا اطلاق یکم جولائی سے اکتیس جولائی تک ہوگا۔

تازہ ترین