لاہور(آئی ا ین پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف اور صدر شہبازشریف نے اس بات پر اتفاق کی ہے کہ کشمیر الیکشن میں مریم نواز مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں گی،نواز شریف نے کہا کہ حکومت کیخلاف اپوزیشن اتحاد کو بھی مضبوط کیا جائے، اجتماعات میں حکومت کی کشمیر پالیسی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کو ہدف تنقید بنائیں ،قائد ن لیگ نے شہباز شریف کو ہدایت دی ہے کہ حکومت کے خلاف اپوزیشن اتحاد کو بھی مضبوط کیا جائے عوام کو بتایا جائے کہ حکومت نے پٹرول ودیگر بنیادی ضروریات کی چیزیں مہنگی کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور پارٹی قائد نواز شریف میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔