• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس سپریم کورٹ نے حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے دورے کی دعوت قبول کرلی‘ 10جولائی کو حیدرآباد کا دورہ کریں گے

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے حیدرآباد نے ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے دورے کی دعوت قبول کرلی۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ 10جولائی کو حیدرآباد کادورہ کریںگے۔ اس دوران وہ حیدرآباد سیشن کورٹ میں نئی بلڈنگ کاافتتاح اوروکلا سے خطاب بھی کریںگے۔ حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار کے فوکل پرسن عبدالرحمن میمن نے ”جنگ“ کے رابطے پر کہا ہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کے دورے کے دوران تقریبات کی تفصیلات بعدازاں جاری کی جائیں گی۔

تازہ ترین