کراچی (جنگ نیوز) حکومت کو (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی ”شریف اور زرداری“ خاندانوں کے بغیر چاہیئے لیکن فی الحال ایسا ممکن نظر نہیں آرہا۔ دوسری طرف بیرون ملک جانے کے خواہشمندوں کو مطلوبہ ویکسین نہیں مل رہی اور یہ امن و امان کا مسئلہ بھی بن سکتا ہے۔ اِن دونوں اہم معاملات پر منگل کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں تفصیلی گفتگو ہوگی۔ کراچی کے بینک لاکرز سے چوری کا معاملہ، لوگوں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچا۔ پنجاب کے مختلف محکموں سے ”چائے پانی“ ختم کرنا ہے اس لئے اینٹی کرپشن محکمے نے اپنی مہم تیز کردی ہے۔ دستاویزی فلموں میں پاکستانی نوجوان اپنا ہنر خوب دکھا رہے ہیں۔ اور سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر ”ٹک ٹاک“ ایک بار پھر پاکستان میں بین کردی گئی۔اِن تمام موضوعات کو بھی شو کے دوران زیر بحث لایا جائے گا۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں ”جیو پاکستان“ صبح9بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔