کراچی ( رپورٹ:رفیق بشیر ) نیب نے محکمہ آبپاشی کے چیف انجینئر غلام یاسین قریشی کے خلاف گھوٹکی فیڈر کینال میں بے قاعدگیوں کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، نیب کراچی کی جانب سے سیکریٹری محکمہ آبپاشی کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ چیف انجنیئر محکمہ آبپاشی غلام یاسین قریشی جب ڈائریکٹر سیڈا گھوٹکی تھے تو انہوں نے گھوٹکی فیدر کینال کی صفائی اور مضبوطی کے لئے مختص فنڈز میں بے قاعدگی کی تھی خط میں غلام یاسین قریشی کے بارے میں سات نکات پر مشتمل تفصیلات مانگ لی گئی ہیں ان کی ملازمت میں آنے سے لیکر اب تک کتنی تنخواہ رہی ہے ، وہ جب ریٹائرڈ ہوں گے تو ان کو کیا مالی فائدے ملیں گے ملازمت کے دوران انہیں کوئی انعام ملا ہے ان کے تبادلوں اور تقرریوں کا ریکارڈ دیا جائے۔