لاہور(وقائع نگار خصوصی)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ قاری عبدالحفیظ کی دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔آپ ایک بلند پایہ اور مقبول خطیب تھے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مرکز راوی رو ڈ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سیمینار سے مولانا عبدالرشیدحجازی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد، رانا شفیق خاں پسروری ، ڈاکٹر ریاض الرحمن یزدانی ،قاری عبدالقدیر فاروقی نے بھی خطاب کیا ۔پروفیسر ساجد میر نے گزشتہ روز دورہ کراچی کے دوران پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمٰن کی عیادت کی\-