• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ہاکی ٹیم کے کپتان سمیع اللہ نے کہا ہے کہ پچھلے دس برسوں سے پاکستان ہاکی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے مگر حکومت فیڈریشن میں اچھے اور مخلص لوگوں کو آگے آنے نہیں دے رہی ہے، ایک انٹرویو میں انہوں نے پی ایچ ایف کے عہدے داروں کی بر طرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی کے کھیل کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کی صورت حال بد سے بدتر ہوچکی ہے، ٹیمیں بند ہورہی ہے، کھلاڑی مالی مشکلات کا شکار ہیں،ہاکی میں انقلابی تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔

ہاکی فیڈریشن میں تبدیلی کی جائے، سمیع اللہ
سندھ ڈاج بال ایسوسی ایشن کی تقریب کے موقع پر لیا گیا گروپ

کر اچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن نے کراچی میں اس کھیل کے لیجنڈ عبد الناصر مرحوم سے موسوم آل کراچی باسکٹ بال ایونٹ ان دنوں جاری ہے، عبد الناصر کی بلاشبہ شہر اور ملک میں باسکٹ بال اور اس سے وابستہ کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ناقابل فراموش ہے۔

کورونا وائرس کی شدت میں کمی کے بعد کراچی ایسوسی ایشن ایک بار پھر فعال ہوچکی ہے، یہ شہر کی واحد ایسوسی ایشن ہے جو پورے سال ایونٹ کا انعقاد کرنے نئے کھلاڑیوں کی ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھتی ہے، اپنے ایک پرانے ساتھی کی یاد میں ایونٹ کا انعقاد ایک اچھی مثال ہے،افتتاحی تقریب میں پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی صدر شاہدہ پروین کیانی نے عبدالناصر مرحوم کے صاحبزادوں محمد بلال اور محمد علی کے ہمراہ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ 

ہاکی فیڈریشن میں تبدیلی کی جائے، سمیع اللہ
پاکستان والی بال فیڈریشن کے سکریٹری شاہ نعیم ظفر سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا جارہا ہے

اس موقع پر سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت،شمسی اکیڈمی کے روح رواں خالد جمیل شمسی،پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر خالد رحمانی،انجینئر محفوظ الحق،امتیاز احمد شیخ،محمد اسلم،ا اصغر بلوچ،عبدالحمید،محمد سلیم خمیسانی،غلام عباس جمال ایڈوکیٹ،محمد عمیر خان،خالد بروہی، محمد ارشد،طارق حسین،اعجاز احمد قریشی،یعقوب قادری،ایم نسیم،امجد علی خان،ریسلر شیر خان، آرٹسٹ بے نظیر بلوچ بھی موجود تھی، مہمان خصوصی شاہدہ پروین کیانی نے کہاکہ عبدالناصر کا شمار کھیلوں کے بہترین سرپرستوں میں ہوتا تھا۔ 

ہاکی فیڈریشن میں تبدیلی کی جائے، سمیع اللہ
عبد الناصر باسکٹ بال کے افتتاح پر شاہدہ کیانی، خالد شمسی، احمد علی راجپوت، سید محفوظ الحق، غلام محمد خان،بے نظیر بلوچ کے ساتھ لیا گیا گروپ

وہ ایک بہترین کھلاڑی کے ساتھ ساتھ بہتر منتظم بھی تھے ، شاہدہ پروین کیانی نے اپنی جانب سے آرام باغ کورٹ کے چوکیدار اور مالی کو 10ہزار روپے نقد دیئے۔ورلڈ سافٹ بال ڈے کے موقع پر سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کیجانب سے ایک منفرد تقریب گہرے سمندر میں کشتی پرمنعقد کی گئی اس موقع پر فیڈریشن کے نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسی اور چیئرپرسن تہمینہ آصف نے کھلاڑیوں اور دیگر عہدیداران کے ہمراہ ورلڈ سافٹ بال ڈے کاکیک کاٹا اس موقع پرفیڈریشن کے سیکریٹری جنرل آصف عظیم، سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سید وسیم ہاشمی، سیکریٹری محمد ذیشان مرچنٹ، سیکریٹری فنانس مراد حسین، کراچی سافٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری فراز اعجازبھی موجود تھے۔ 

ہاکی فیڈریشن میں تبدیلی کی جائے، سمیع اللہ
پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی شوٹنگ بال کے انعامات تقسیم کرتے ہوئے

پاکستان میں ورلڈ سافٹ بال ڈے کی تقریبات کے حوالے سے تاریخ میں پہلی مرتبہ سمندر میں تقریب کااہتمام کیا گیا ہے اس موقع پرپروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسی کا کہنا تھا کہ سافٹ بال فیڈریشن کے اشتراک سے اس سال نومبر میں پہلی سافٹ بال لیگ کراچی میں منعقد کرائی جائے گی جس میں لاہور، کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد اور میزبان کراچی کی ٹیمیں شرکت کریں گی سافٹ بال لیگ میں غیرملکی کھلاڑیوں کوبھی موعوکیا جائے گا، ایچ ای سی انٹرورسٹی زون جی والی بال (مینز) چیمپئن شپ سال کا فائنل کراچی یونیورسٹی نے سر سید یونیورسٹی کو ہرا کر جیت لیا۔ مہمان خصوصی پاکستان والی بال فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری شاہ نعیم ظفر تھے۔ 

ہاکی فیڈریشن میں تبدیلی کی جائے، سمیع اللہ
ورلڈ سافٹ بال کی تقریب میں ڈاکٹر فرحان عیسی، آصف عظیم اور دیگر کا گروپ

رنر اور ونر ٹیمز اگلے ماہ لاہور میں ہونے والی آل پاکستان ایچ ای سی انٹرورسٹی والی بال (مینز) چیمپئن شپ سال میں شرکت کرے گی. سندھ ڈاج بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام یاسین کی جانب سے اسپورٹس شخصیات کے اعزاز میں ظہرا نہ دیا گیا جس میں سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت،کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان، پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر خالد رحمانی،ر اسلم خان، دیگر نے شرکت کی اس موقع پر سندھ ڈاج بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام یاسین نے تمام مہمانوں کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا۔شہید بے نظیر بھٹو فیسٹیول شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل میزبان واحد اسپورٹس نے ینگ اسٹار شوٹنگ بال کلب کورنگی کوشکست دیکر جیت لیا۔ پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے انعامات تقسیم کئے۔

تازہ ترین