• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جولائی کے پہلے ہفتے میں موڈرنا ویکسین کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچے گی


پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا ہے کہ جولائی کے پہلے ہفتے میں موڈرنا ویکسین کی ایک بڑی کھیپ پاکستان آرہی ہے۔

انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طلباء اور دیگر اوورسیز پاکستانیوں کو موڈرنا ویکسین لگنا شروع ہوجائے گی، فائزر، موڈرنا کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے، کئی ممالک نے اس کی بکنگ کرائی ہوئی ہے۔

ڈاکٹر نوشین نے کہا کہ سعودی ورک پرمٹ رکھنے والوں کو ویکسین لگ رہی ہے، ہمیں کوویکس کے پلیٹ فارم سے ویکسین مل رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فائزر اور موڈرنا ویکسین کوویکس کے پلیٹ فارم سے مل رہی ہے، فائزر ویکسین کیلئے معاہدہ ہوچکا ہے، ایک کروڑ سے زائد ویکسین آجائے گی۔

ڈاکٹر نوشین نے خدشہ ظاہر کیا کہ کورونا ویرینٹ آتے رہیں گے، کورونا کے خاتمہ میں کچھ وقت لگے گا، 70 فیصد آبادی کی ویکسین ہوجائے گی تو کورونا کا پھیلاؤ کم ہوجائے گا۔

تازہ ترین