• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس کی بندش ختم نہ ہوئی تو احتجا ج کرینگے: CNG ایسوسی ایشن

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے دھمکی دی ہے کہ ملک بھر میں گیس کی بندش کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا اور سی این جی اسٹیشنز نہ کھولے گئے تو احتجا ج کریں گے۔

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 2300 سی این جی اسٹیشنز بند ہیں۔

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ گیس کی بندش سے 3 لاکھ افراد کا روزگار متاثر ہو رہا ہے، گیس کی بندش کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ گیس کی بندش کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجا ج کریں گے۔

دوسری جانب خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں سی این جی فلنگ اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند ہونے کے بعد شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، پشاور میں سی این جی اسٹیشنز 1 ہفتے تک بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ گیس کا بحران ملک بھر میں شدت اختیار کر گیا جس کی وجہ سے پنجاب اور خیبر پختون خوا میں سی این جی اور صنعتی شعبے کو گیس کی سپلائی معطل کر دی گئی ہے۔

سندھ میں سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی فراہمی مزید 6 دن بند رہے گی، کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 5 جولائی تک بند رہیں گے۔

سوئی ناردرن کمپنی نے گیس کی قلت کے پیشِ نظر مختلف صنعتی شعبوں کو گزشتہ رات 12بجے سے 5 جولائی تک گیس کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نوٹی فکیشن کےمطابق جن صنعتی شعبوں کو گیس کی سپلائی بند کی جائےگی ان میں نان ایکسپورٹ انڈسٹری، سی این جی اور سیمنٹ سیکٹر شامل ہیں۔

تازہ ترین