کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ملک بھر میں گیس بندش کا فیصلہ ناقابل قبول ہے، گیس بحران کی وجہ انتظامی کمزوری غلط فیصلے اور وژن کی کمی ہے،اب فرنس آئل سے بجلی پیدا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو مہنگا آپشن ہے۔ حکومت نہ تو خود گیس درامد کرتی ہے نہ ہی سی این جی سیکٹر کو درامد کرنے دیتی ہے، توانائی کے شعبہ کی پالیسیاں زمینی حقائق کے مطابق نہیں،ان خیالات کا اظہار ایف پی سی سی آئی کے صدر ناصر حیات مگوں ، آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر غیاث پراچہ اورآل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چئیرمین خالد لطیف نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ایف پی سی سی آئی کے صدر ناصر حیات مگوں نے کہا ہے کہ سی این جی سیکٹر کے لئے ایل این جی کی درامد پر سیلز ٹیکس پانچ فیصد سے بڑھا کر سترہ فیصد کر دیا گیا ہے۔