• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو این ڈی پی نے KPK میں غربت میں کمی کی رپورٹ دیدی: عمران خان

وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ یو این ڈی پی کی رپورٹ ہے کہ خیبر پختون خوا میں غربت کم ہوئی، موبائل فون کی وجہ سے ٹورازم میں اضافہ ہوا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ گرمیوں میں لوگ ٹھنڈے علاقوں میں آتے ہیں، گرمیوں میں رش کے باعث ہوٹل کے کرائے بڑھ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں زیادہ ہوٹل اور نتھیا گلی جیسے علاقے بنانے کی ضرورت ہے، پاکستان میں کم از کم 15 نتھیا گلی بن سکتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں صرف گرمیوں کی سیاحت پر زور دیا جا رہا ہے، ابھی تک ملک میں سردیوں کی سیاحت پر زور نہیں دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سیاحت کے لیے قواعد بنا رہے ہیں، ہم نئے ریزورٹ بنانے جا رہے ہیں، صرف سڑک بننے سے یہ نہ سمجھا جائے کہ سیاحت کو فروغ ملے گا، اس کے لیے بہت کچھ کرنا پڑتا ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ دہشت گردی پر قابو پانے سے سیاحت کا فروغ دگنا ہو گیا ہے، ٹورازم کا مقصد صرف خوبصورت علاقے نہیں ہوتا، ٹورازم کا مطلب ہے کہ لوگ آئیں تو انہیں سہولتیں ملیں۔

انہوں نے کہا کہ یو این ڈی پی کی رپورٹ ہے کہ خیبر پختون خوا میں سب سے تیزی سے غربت کم ہوئی، ٹور ازم کی وجہ سے خیبر پختون خوا میں روزگار کے مواقع پیدا ہوئے۔

عمران خان نے کہا کہ سیاحت سے مقامی لوگوں کو روزگار ملتا ہے، سردیوں اور گرمیوں کی ٹورازم شروع ہوگی تو آمدنی پیدا ہوگی، ٹورازم ایک سائنس ہے۔

وزیرِ اعظم نےیہ بھی کہا کہ سوئٹزر لینڈ سیاحت سے 80 ارب ڈالر کماتا ہے، سوئٹزر لینڈ نے ریزورٹ اور ریسٹورنٹس بنائے ہیں، اس لئے وہاں آمدنی ہوتی ہے، ہمیں سیاحت کے شعبے کو آگے بڑھانا ہے۔

تازہ ترین