• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فریحہ ناز

کیلے کے چھلکوں کے جادوئی فوائد جان کر آپ ان کو کبھی بھی نہیں پھینکیں گی بلکہ ان کا استعمال یقینی بنالیں گے۔ ویسے توکیلا ہماری صحت کے لئے بےحد ضروری ہے۔ اس میں وٹامن بی-6، بی-12، وٹامن سی، آئرن فائبر، میگنیشئیم، پوٹاشئیم اور ایتھائلین پایا جاتا ہے، جو کہ ہماری جملہ امراض بیماریوں بلکہ جلد کے لئے بھی بہت مفید ہیں۔ کیلے کھانے کے بعد ہم چھلکوں کو پھینک دیتے ہیں لیکن کیا آپ جانتی ہیں۔ان چھلکوں میں ہماری خوبصورتی اور صحت کے بہت اہم راز چھپے ہوئے ہیں۔ آج ان سے پردہ اُٹھاتے ہیں۔

٭ ایکنی ہوجائے تو کیلے کے چھلکے کو اندر کی طرف سے منہ پر رگڑیں۔ اس سے ایکنی کم ہوجائے گی۔

٭ چہرے پر نشانات یا داغ دھبے پڑ گئے ہیں تو کیلا کا چھلکے منہ پر رگڑیں، نشانات اور داغ دھبے سب ختم ہوجائیں گے۔

٭ آنکھوں کے گرد کالے حلقے پڑ گئےہیں تو کیلے کے چھلکے کو پیس کر ایلویرا جیل میں ملائیں اور چند منٹ آنکھوں کے گرد لگالیں حلقے ختم ہوجائیں گے۔

٭ دانتوں پر جمی پیلاہٹ کو ہٹانے کے لئے ہفتے میں دو سے تین مرتبہ کیلے کے چھلکے کو دانتوں پر پانچ سیکنڈ تک رگڑ کر پانی سے دھو لیں ، دانت چمک جائیں گے۔

٭ چہرے پر پڑی جھریوں پر چھلکے کو رگڑنے سے جھریاں کم ہوسکتی ہیں۔

٭ کیلے کے چھلکے میں سٹرک ایسڈ اور جراثیم کش خصوصیات پائی جاتی ہیں، جس کی وجہ سے یہ خارش اور الرجی کی جگہ پر مسلنے سے فائدہ دیتا ہے۔

تازہ ترین