وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔
اس حوالے سے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تعلیمی اداروں میں18 جولائی سے یکم اگست تک چھٹیاں ہوں گی۔
دوسری جانب محکمہ تعلیم پنجاب نے بھی اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔
وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ صوبے میں یکم جولائی سے یکم اگست تک اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔
ڈاکٹر مراد راس نے مزید کہا کہ چھٹیوں میں بچےکورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کریں۔