سکھر (بیورورپورٹ ) احتساب عدالت سکھر نے اعجاز جکھرانی کو پیش ہونے کے لئے نوٹس جاری کر دیا، مشیر جیل خانہ جات سندھ اعجاز جکھرانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے دو ریفرنسز کی سماعت اعجاز جکھرانی کے پیش نہ ہونے پر سماعت 19 جولائی تک ملتوی کردی گئی عدالت کی جانب سے پیش ہونے کے لئے نوٹس جاری کر دیا گیا، سکھر کی احتساب عدالت کے جج فرید انور قاضی نے سندھ کے مشیر جیل خانہ جات اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اعجاز جکھرانی کے خلاف نیب کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں دائر دو الگ الگ ریفرنسز کی سماعت کی سماعت کے موقع اعجاز جکھرانی عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔