• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور(نمائندہ جنگ)پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازآج ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے دوبارہ پیش ہونگے ۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز سے رمضان اور العریبیہ شوگر ملز سے متعلق سوالات سمیت منی لانڈرنگ کے حوالے سے بھی تحقیقات ہوئی تھی مگر حمزہ شہباز شریف ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔ ایف ائی اے ذرائع کے مطابق گزشتہ پیشی کے بعد حمزہ شہباز کو نیا سوال نامہ بھجوا دیا گیا تھا، انہیں متعلقہ ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین