لاہور ( جنرل رپورٹر )سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ، سارہ اسلم نے شعبہ صحت سے متعلق مختلف اقدامات کے جائزہ کے لیے گزشتہ روز ملتان کا دورہ کیا، دورے کے دوران انہوں نے کرونا، ڈینگی اور پولیو سے متعلقہ مختلف اقدمات پر ڈی سی آفس ملتان میں پرفارمنس ریویو اجلاس کی صدارت جبکہ سارہ اسلم نےانسداد ڈینگی مہم بارے خصوصی اجلاس کی صدارت کی، اجلاس کے دوران کرونا ویکسینیشن مہم کے بارے بھی بریف کیا گیا انہوں نے پولیو مہم بخوبی چلانے پر ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔