• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بھابھی کا قاتل پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے علاقے پاپوش نگر کی بنگش کالونی میں بھابھی کے قتل میں مطلوب ملزم نے اسلحے کے زور پر اہلِ خانہ کو یرغمال بنا لیا، پولیس کے ساتھ مقابلے کے دوران ملزم مارا گیا۔

پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی کہ کچھ روز قبل گھر میں فائرنگ کر کے اپنی بھابھی کو قتل کرنے والا ملزم عارف بنگش کالونی میں واپس آگیا ہے اور ملزم نے اپنے اہلِ خانہ کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا ہوا ہے۔

اس اطلاع پر پولیس جب ملزم کو پکڑنے کے لیے گئی تو اس نے فائرنگ کر دی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کی بھاری نفری طلب کر کے گلی کو سیل کر دیا گیا، اس دوران کسی علاقہ مکین کو اندر جانے کی اجازت نہیں تھی۔

پولیس اور ملزم کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں قتل کا ملزم عارف بنگش مارا گیا، پولیس کو جائے وقوع سے گولیوں کے متعدد خول ملے ہیں۔

تازہ ترین