کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس سے مبینہ مقابلوں میں ایک ملزم ہلاک ،3زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ، تفصیلات کے مطابق پی آئی بی کالونی پولیس کو اطلاع ملی کہ دو مفرور ملزمان عیسیٰ نگری قبرستان میں موجود ہیں ، جس پر پولیس وہاں پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے تبادلہ کے بعد ملزم بختیار موقع پر ہلاک جبکہ ملزم عبدالرحیم موقع سے فرار ہو گیا،ملزم کے قبضے سے منشیات اور غیرقانونی اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، شاہ لطیف تھانے کی حدود ریلوے گراؤنڈ می شہری سے لوٹ مار کے بعد فرار ہونے والے ملزمان اور گشت پر مامور پولیس اور ملزمان کے مابین فائرنگ کا تبادلے میں ملزمان کی جانب سے فائر کی گئی گولیاں پولیس موبائل میں بھی لگیں تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے تین ملزمان ارسلان عرف آصف، ممتاز علی عرف ماما اور رام چند کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، چھینے گئے موبائل فونز، نقدی اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے،پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال گاڑی بھی تحویل میں لے لی ہے۔