• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طبیعت بگڑنے پر نصیرالدین شاہ اسپتال میں داخل

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار نصیرالدین شاہ کو طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

نصیرالدین شاہ کے مینجر کے مطابق اداکار میں نمونیا کی تشخیص ہوئی ہے جس کے باعث وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار گزشتہ دو دن سے طبی نگرانی کیلئے اسپتال میں ہیں، اداکار میں نمونیا کی تشخیص ہوئی، علاج کے دوران ان کے پھیپھڑوں میں غیر ضروری چیز بھی دیکھی گئی جس کے باعث انہیں فوراً ہی اسپتال میں داخل کیا گیا۔

اسپتال میں نصیرالدین شاہ کے ہمراہ ان کی اہلیہ اور بچے موجود ہیں۔

گزشتہ برس نصیرالدین شاہ کی صحت کے حوالے سے خبروں کی تردید ان کے بیٹے نے کی تھی۔

نصیرالدین شاہ کے بیٹے اداکار ویوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر والد کے بیمار ہونے کی افواہوں کو بےبنیاد ٹھہرایا تھا۔

اپنے ٹوئٹ میں ویوان نے لکھا کہ سب کچھ ٹھیک ہے، بابا بالکل خیریت سے ہیں، ان کی صحت سے متعلق سامنے آنے والی ساری افواہیں بےبنیاد ہیں۔

تازہ ترین