• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسانوں کے احتجاج پر نصیرالدین شاہ بھی بول پڑے

بالی ووڈ کے سینئر اداکار نصیرالدین شاہ بھی احتجاج کرنے والے بھارتی کسانوں کے حق میں بول پڑے، ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مودی سرکار سے زیادہ کسان اپنے حقوق کے بارے میں جانتے ہیں۔

نصیرالدین شاہ کے مطابق خاموشی ظلم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔

انہوں نے ساتھی بالی ووڈ اداکاروں کو اس ظلم پر خاموش رہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بالی ووڈ اداکار اتنا کما چکے ہیں کہ نسلیں بیٹھ کر کھا سکتی ہیں ، پھر ان اداکاروں کوسچ بولنے سے کیوں خوف آتا ہے؟


انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے کسان ہمت اور بہادری کی مثال ہیں اور اُن سمیت لاکھوں لوگ کسانوں کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ دو ماہ سے اپنے حقوق کے لیے بیٹھے پُرامن کسانوں کی آواز دبانے کے لیے مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر والا حربہ اپناتے ہوئے دہلی میں انٹرنیٹ سروس معطل کر رکھی ہے۔

تازہ ترین