احتساب عدالت اسلام آباد میں اثاثہ جات ریفرنس میں سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کے شریک ملزمان کے خلاف شہادتیں مکمل ہو گئیں۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریفرنس کی سماعت کی۔
احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے 3 شریک ملزمان کو بیانات ریکارڈ کرانے کیلئے 14 جولائی کو بلا لیا۔
نیب نے شریک ملزمان کے خلاف گواہان کے بیانات مکمل ہونے کا تحریری جواب عدالت میں جمع کرا دیا۔
نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار اشتہاری ہیں، جب وہ آئیں گے تو مزید کارروائی کی جا سکتی ہے۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے آئندہ سماعت پر ملزمان کا بیان قلم بند کرانے کی ہدایت کر دی۔