• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویئرماسک مہم، پاکستان پوسٹ سروسز گھر گھر تک ماسک پہنچائے گا

کمشنر لاہور محمد عثمان کا کہنا ہے کہ ویئرماسک مہم حکومتی سطح پر ماسک تقسیم کرنےکا سب سے بڑا منصوبہ ہے، پاکستان پوسٹ سروسز گھر گھر تک ماسک پہنچائے گا۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ کووڈ کی چوتھی لہر کو پیشگی روکنا ہےاور ماسک کا استعمال ناگزیر ہے، گھر،مسجد،مارکیٹ،بازار میں ماسک پہنچیں گے جس کے ساتھ پیغام ہو گا۔

ویئرماسک مہم میں وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کے ہمراہ کمشنر لاہور محمد عثمان نے شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اب تک لاہور کو 16کلسٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے، 1.5ملین ماسک گھروں تک ماسک پہنچائیں گے۔

تازہ ترین