وزیراعظم عمران خان کا آج قومی اسمبلی میں خطاب کا امکان ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن رہنماؤں کو دوبارہ چیمبر میں بلالیا۔
پیپلز پارٹی، جے یو آئی اور مسلم لیگ ن کے رہنما اسپیکر چیمبر میں پہنچ گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان کی کارروائی چلانے سے متعلق حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت جاری ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں عمران خان کی تقریر سمیت قومی سلامتی کمیٹی پر بھی مشاورت کی گئی ۔