وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ آج کورونا کے باعث مزید 24 مریض انتقال کرگئے ہیں۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 14520 نمونے ٹیسٹ کئے گئے۔ جس کے نتیجے میں 622 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ آج کورونا کے مزید 399 مریض صحتیاب ہوگئے۔ اس طرح سندھ میں ابتک کورونا کے 4506973 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور صوبے میں ابتک 337657 کیسز ہوچکے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 312736 ہوچکی ہے اور صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 5464 ہوگئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس وقت 19457 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 18802 مریض گھروں اور 60 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرِ علاج ہیں جبکہ مختلف اسپتالوں میں 595 مریض زیرِ علاج ہیں۔
کورونا متاثرہ 530 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، اس وقت کورونا کے 48 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
انھوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے 622 کورونا کیسز میں 360 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 150، وسطی 72، کورنگی 60 ، جنوبی 33، ملیر 27 اور غربی 18 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
دیگر اضلاع میں حیدرآباد 18، دادو17، مٹیاری 12، قمبر 11، بدین 10، جامشورو 6، گھوٹکی 4، خیرپور 4، سکھر 2، لاڑکانہ 1، شہید بینظیرآباد 1اور تھرپارکر سے ایک کیس سامنے آیا ہے۔