سرگودھا میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بینک مینیجر کے قتل میں ملوث سیکیورٹی گارڈ کو دو بار سزائے موت سنادی۔
عدالت نے مجرم کو 12 سال قید، 11 لاکھ پچاس ہزار روپے جرمانے کا حکم بھی سنایا۔
نومبر 2020 میں سیکیورٹی گارڈ نے خوشاب میں بینک مینیجر کو توہین مذہب کا الزام لگا کر قتل کردیا تھا۔