صوبائی وزیر سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا، کسان کو مہنگے داموں بیج خریدنا پڑے گا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سہیل انور سیال نے کہا کہ غریب کسانوں کے پاس بیج موجود نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں اس وقت پانی کی قلت مزید ہوگئی ہے، مستقل طور پر سندھ کو کم پانی دیا جارہا ہے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ وفاق ہر سال 2 ارب سے زائد رقم زکوۃ کی مد میں دیتا ہے، اس دفعہ وفاق نے پیسے کم دیئے فنڈز کے 29 کروڑ کم ملے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ارسا کی میٹنگ کے منٹس نہیں دیئے جارہے ہیں، بدقسمت قوم ہیں ہمارے اوپر نااہل حکمران مسلط کئے گئے ہیں۔
سہیل انور سیال نے کہا کہ یہ لوگ ملک میں بدتمیزی کا سونامی لیکر آئے ہیں۔