• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرول 2 اور ڈیزل ایک روپے 44 پیسے مزید مہنگا کردیا گیا

پٹرول 2 اور ڈیزل ایک روپے 44 پیسے مزید مہنگا کردیا گیا


اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ وزرات خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے اضافہ کے بعد نئی قیمت 112 روپے 69 پیسےہوگی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 113 روپے 99 پیسےمقرر ہوگی مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جس کے بعد نئی قیمت 85 روپے 75 پیسے فی لیٹر ہوگی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافے سے نئی قیمت 83 روپے 40 پیسے ہوگی۔ وزرات خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے موجودہ مالی سال کے دوران پیٹرولیم مصنوعات پر 252 ارب روپے کی سبسڈی دی اور یہ سبسڈی پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کم وصول کرکے دی گئی جبکہ بجٹ میں پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی 30 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔

تازہ ترین