• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، ٹی ایم اے انسپکٹر انچارج افسر کی بے عزتی کرنے پر معطل

پشاور(جنگ نیوز)خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیات، انتخابات و دیہی ترقی اکبر ایوب خان کی ہدایت پر ٹی ایم اے بنوں کے انسپکٹر عمارات شاکر اللہ کو اپنے انچارج افسر کی بے عزتی اور زخمی کرنے کی پاداش میں فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے واضح رہے کہ مذکورہ بلڈنگ انسپکٹر سے انچارج آرکیٹیکٹ نے میٹنگ میں نہ آنے پر بازپرس کی تو وہ اپنے سینئر آفیسر سے گستاخی پر اتر آیا اور غصے میں اس کے سر پر گلاس دے مار کر زخمی بھی کر دیا جس پر محکمے کی طرف سے اس سے وضاحت مانگی گئی تاہم اس نے افسران بالا کو مطمئن کرنے کی بجائے وزیر بلدیات تک رسائی اور انکے دفتر کے چکر کاٹتے سمیت سیاسی و محکمانہ سفارشات کیلئے دوڑ دھوپ شروع کر دی جس کا انتہائی سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر نے انہیں فوری معطل کرنے اور اسکے خلاف محکمانہ و انضباطی کارروائی کی ہدایت کر دی وزیر بلدیات کی ہدایت پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے لوکل کونسل بورڈ نے بلڈنگ انسپکٹر کو معطل کرنے کا حکمنامہ جاری کر دیا درایں اثناء وزیر بلدیات اکبر ایوب خان نے سرکاری ملازمین پر واضح کیا ہے کہ وہ اپنے ڈیوٹی کے مقامات پر رہیں اور اوقات کار کی پابندی کریں نیز سینئر افسران کی حکم عدولی کی بجائے فرائض کی بطریق احسن بجا آوری یقینی بنائیں بصورت دیگر ملازمین کی کسی بھی خلاف ضابطہ سرگرمیوں پر انکے خلاف بلاامتیاز سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تازہ ترین