• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اظفر رحمٰن اچھے اداکار نہیں ہیں، یاسر حسین

پاکستان شوبز انڈسٹری کے کامیڈین اداکار یاسر حسین کا کہنا ہے کہ اداکار اظفر رحمٰن کو لگتا ہے کہ وہ اچھے اداکار ہیں لیکن ایسا ہے نہیں ۔

اداکار یاسر حسین نے اہلیہ اقراء عزیز کے ساتھ ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جس میں سوال جواب کےایک سیشن میں شو کے میزبان آغاعلی کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اظفر رحمٰن کو لگتا ہے کہ وہ اچھے اداکار ہیں لیکن ایسا ہے نہیں ۔

ایک اور انٹرویو میں یاسر نے اپنے ’متنازعہ‘ تبصروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ وہ ایک شو میں گئےجہاں اُن سے کچھ متنازع سوالات پوچھے گئے ۔

انہوں نےمزید بتایا کہ اگروہ ان سوالات کا جواب نہیں دیتے تو انہیں کچھ مسالہ دار مشروبات پینا پڑتےتو ان کے پاس ان سوالات کے جوابات کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں تھا -

یاسر نے وضاحت دیتےہوئےکہا کہ یا تو وہ مسالہ دار مشروبات پی کر اپنے معدہ کو السر جیسی بیماری میں مبتلا کرتے، یہاں تک کہ انہوں نےمحفوظ کھیلنے کے لیے اپنا اور میزبان کا نام بھی لیا، لیکن یہ کھیل کا اصول تھا کہ وہ اپنا یا شو کے میزبانوں کا نام نہیں لے سکتے تھے، اس لئےانہیں کچھ نام لینا پڑے۔

تازہ ترین