• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ کیخلاف ایم ڈبلیو ایم کا احتجاج

کراچی (اسٹاف رپوٹر)مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم )پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک دن کے دوران ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں چار شیعہ پروفیشنلز کے قتل پر گہرے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکومتی بے حسی اور نا اہلی قرارد یا ہے۔ایم ڈبلیو ایم کے تحت ملک بھر میں یوم سوگ منایا گیا اور جلوس نکالے گئے کراچی میں احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کی تازہ لہر خیبر پختونخواہ اور وفاقی حکومت کی دہشت گردعناصر کے خلاف فیصلہ کن کاروائی سے تساہل برتنے کا نتیجہ ہے اگر حکومت دہشت گردی کے خاتمے میں سنجیدہ ہے تو انتہا پسند عناصر کی مکمل بیخ کنی کے لیے ملک گیر فوجی آپریشن کافوری آغاز کرے،انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیر ہ اسماعیل خان پشاور, کوئٹہ, کراچی سمیت دیگر شہروں میں کالعدم جماعتوں کے خلاف فوجی آپریشن بلاتاخیر شروع کیا جائے۔
تازہ ترین