فیصل آباد میں قلفی گرانے پر 14 سالہ بچے نے 9 سالہ محلہ دار کو اینٹ مار دی، اینٹ لگنے سے 9 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق غلام محمد آباد میں بچوں کی لڑائی کے دوران 14 سالہ علی حسن نے مبینہ طور پر 9 سالہ محلہ دار ایان کو اینٹ دے ماری۔
اینٹ لگنے سے ایان بے ہوش ہو گیا جسے الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دوران علاج وہ دم توڑ گیا۔
پولیس نے علی حسن، اس کے بھائی علی حسنین کو حراست میں لے کر تھانہ غلام محمد آباد میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق علی حسن کا قلفی گرانے پر ایان سے جھگڑا ہوا تھا جس کے دوران ان نے اینٹ ماری جو موت کی وجہ بن گئی۔