• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں


موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکوں کی کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی۔

امریکن سفارتخانے کے مطابق موڈرنا ویکسین امریکا کی جانب سے عطیہ کی گئی ہے۔

جاری کیئے گئے ایک بیان میں امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ یہ عطیہ امریکاکی جانب سے دنیا بھر میں ویکسین کی 8 کروڑ خوراکیں تقسیم کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔

امریکی سفارت خانے نے مزید کہا ہے کہ امریکا چاہتا ہے کہ کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے بین الاقوامی سطح پر برابری کی بنیاد پر محفوظ اور مؤثر ویکسین تک عوامی رسائی کو ممکن بنایا جا سکے۔

امریکی سفارت خانہ کی ناظم الامور کا کہنا ہے کہ سفارتی مشن کو یہ محفوظ اور مؤثر ویکسین پاکستان کے شہریوں میں تقسیم کرنے پر خوشی ہے۔

تازہ ترین