• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری صاحب پروپیگنڈا مشین ہیں، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراطلاعات فواد چوہدری پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ فواد چوہدری جھوٹ بول رہے ہیں، وہ صاحب پروپیگنڈا مشین ہیں۔

مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف کیسے منع کرتے میٹنگ اسپیکر نے بلائی تھی، شہباز شریف یا شہباز شریف کے دفتر کی کوئی سرکاری خط و کتابت ہے تو دکھائیں؟۔

مریم اورنگزیب نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ کیا عمران صاحب کورونا وائرس کی نیشنل پارلیمانی میٹنگ سے شہبازشریف کے کہنے پر چلے گئے تھے؟۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی اہمیت اور سلامتی کے دیگر معاملات پر عمران صاحب کیا شہبازشریف کے کہنے پر نہیں آئے تھے؟ الیکشن کمیشن ارکان کے تقرر کے لیے مشاورت سے بھی شہباز شریف نے عمران صاحب کو منع کیا تھا؟

تازہ ترین