اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی زیادہ ہے تو سات گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کیوں ہورہی ہے؟ایل این جی کی قلت پیدا کرکے فرنس آئل خریدا جارہا ہے،ایک ایک فرنس آئل کے جہاز پر ایک ارب کرپشن کی جاتی ہے عوام کو بتائیں بجلی کی لوڈشیڈنگ کیوں ہورہی ہے، گردشی قرضہ 2500 ارب ہوگیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سارے پلانٹ نوازشریف کے لگائے ہوئے چل رہے ہیں، جن پلانٹس کو مہنگا کہتے ہیں وہ چل رہے ہیں، وزرا جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔