• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربت: ہوائی فائرنگ اور کار سرکار میں مداخلت پر صوبائی وزیر کا بھائی گرفتار

کوئٹہ ( نمائندہ جنگ) تربت پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے اور کار سرکار میں مداخلت پر صوبائی وزیر کے بھائی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ تربت کے علاقے اوورسیز کالونی میں شدید ہوائی فائرنگ ہو رہی ہے جس پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر ہوائی فائرنگ کرنے والے صغیراحمد جو نشے کی حالت میں تھا کو جب گرفتار کیا تو اس نے پولیس سے تلخ کلامی کرتے ہوئے کار سرکار میں مداخلت کی ۔اسے گرفتار کرکے ہوائی فائرنگ اور کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کر لیا پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والا شخص صوبائی وزیر کا بھائی ہے۔

تازہ ترین