• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاطمہ ثنا شیخ کا فیض کو خراج عقیدت

عامر خان کی فلم ’دنگل‘ سے کیریئر کا آغاز کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے عظیم شاعر فیض احمد فیض کو خراج عقیدت پیش کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر فاطمہ ثنا شیخ نے ساڑی میں ملبوس اپنی دلکش تصاویر شیئر کیں۔


تصاویر کے کیپشن میں اداکارہ نے فیض احمد فیض کی غزل کا مطلع تحریر کیا۔

فاطمہ ثنا شیخ نے فیض کی غزل کا یہ شعر تحریر کیا۔

کب ٹھہرے گا درد اے دل کب رات بسر ہوگی

سنتے تھے وہ آئیں گے سنتے تھے سحر ہوگی

مذکور غزل فیض احمد فیض کی شعری کلیات نسخہ ہائے وفا کے صفحہ نمبر 347 پر موجود ہے۔

غزل کی ملکہ کا لقب حاصل کرنے والی اقبال بانو کی آواز میں پڑھی جانے والی یہ غزل فیض کے نرم و ملائم لہجے کی عکاسی کرتی ہے۔

تازہ ترین