پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے طالب علموں پر لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انٹرمیڈیٹ کے طالب علموں کا مسئلہ حل کرنے کے بجائے ان پر تشدد کیا جارہا ہے۔
اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ طلبہ کو بٹھا کر ان کی تحمل سے بات سننے کے بجائے ان کو مارنا پیٹنا کون سی عقل مندی ہے، عمران صاحب کی حکومت لاٹھی چارج اور مقدمہ پہلے کرتی ہے، لوگوں کی بات بعد میں سنتی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ جو حکومت اپنے بچوں پر لاٹھیاں برساتی ہے، یہ اس کے سب سے کمزور ہونے کی نشانی ہے۔