راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)نجی تعلیمی ادارے کے مالک کوتین خطوط لکھ کرکروڑوں روپے تاوان طلب کرنے والی کالعدم تنظیم کے امیرکے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ سی ٹی ڈی اسلام آبادکوعابدنے بتایاکہ تحریک طالبان پاکستان (افغانستان گروپ ) کے امیرمولوی فیض محمدمجاہدکی طرف سے مدعی روٹس میلینئم ایجوکیشن اسلام آبادکوتین خطوط موصول ہوئے،پہلے خط میں 30 کروڑروپے ،دوسرے خط میں 15کروڑ اور تیسرے خط میں پانچ کروڑروپے بھتے کی ڈیمانڈتحریرہے بصورت دیگرسنگین نتائج کی دھمکیاں تحریرکی گئی ہیں ۔