• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: کانسٹیبل کی فائرنگ، بیوی جاں بحق، بیٹی، بیٹا زخمی

خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے دوران ایک شخص نے اپنی بیوی کو قتل اور بیٹی بیٹے کو زخمی کر دیا۔

پشاور پولیس کے مطابق گھریلو ناچاقی پر پشاور پولیس کے کانسٹیبل نے اپنی بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا اور فرار ہو گیا۔

مفرور ملزم کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے اس کے بیٹا اور بیٹی اور بیوی کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسپتال میں جاں بحق خاتون کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا جبکہ زخمی افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

تازہ ترین