• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: نوابشاہ پولیس کے ہاتھوں ڈاکو کی ہلاکت کا مقدمہ درج


کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں نواب شاہ پولیس کے مبینہ مقابلے کے خلاف شرافی گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق شرافی گوٹھ میں نواب شاہ سے آنے والی پولیس پارٹی کے مبینہ مقابلے میں جاں بحق ہونے والے مبینہ ڈاکو ولی محمد کے قتل کا مقدمہ اس کے بھائی جان محمد کی مدعیت میں شرافی گوٹھ تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

واقعے کے خلاف مبینہ ملزم کے اہلِ خانہ نے قائدآباد کے قریب احتجاج بھی کیا۔

تازہ ترین