• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی حکومت نے مہنگائی، بیروزگاری کے تمام ریکارڈ توڑ دیے، حافظ نعیم الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی کراچی نے مہنگائی، بیروزگاری اور سودی نظام کیخلاف احتجاجی تحریک شروع کردی۔

میڈیا سے گفتگو میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جماعت اسلامی نے مہنگائی، بیروزگاری اور سودی نظام کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکمران جماعت پی ٹی آئی کے دور حکومت میں مہنگائی اور بیروزگاری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ بیروزگاری نے غریب عوام کی چیخیں نکال دی ہیں، مہنگائی نے غریب عوام کو فاقوں پر مجبور کر دیا ہے۔

تازہ ترین