• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابل: سعودی عرب جانے کے خواہشمند 4 ہزار سے زائد پاکستانی افغانستان میں پھنس گئے

سعودی عرب جانے کے خواہشمند 4 ہزار سے زائد پاکستانی افغانستان میں پھنس گئے، پاکستانی شہری افغانستان سے پروازوں کے ذریعے سعودی عرب جانا چاہتے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے کورونا کے باعث پاکستان سے پروازوں پر پابندی لگارکھی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے افغانستان سے بھی پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے،  پابندی کے باعث کابل سے سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافر مشکلات کا شکار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابل میں پاکستانی سفیر منصور احمد نے پاکستانیوں کے معاملے پر افغان حکام سے رابطے شروع کردیے۔

تازہ ترین