پشاور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے ڈائریکٹر ایف آئی اے طاہرخان درانی اور نائب ناظم ویلج کونسل پشتون گھڑی حمید اﷲ درانی کے بھائی رحیم داد خان درانی کی وفات پر گہرے رنج و غم اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ رحیم داد خان درانی دو روز قبل قضائے الٰہی سے وفات پا چکے تھے۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک جمعہ کے روز صوبائی وزیر میاں جمشید الدین کا کا خیل کے ہمراہ مرحوم کے گھر پشتون گڑھی گئے جہاں اُنہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔انہوں نے اس ناقابل تلافی نقصان پر مرحوم کے بھائیوں طاہر درانی، حمید اﷲ درانی اور خاندان کے دیگر افراد سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔