• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنگو کو تعلیمی ترقی دیکر علاقوں کے ہم پلہ لائیں گے، ظوہور شاکر

پشاور ( جنگ نیوز )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے حج ، اوقاف و مذہبی امور محمد ظہور شاکر نے کہا ہے کہ ہنگو یونیورسٹی کیمپس کے قیام کیلئے بھر پور کوششیں کی جا رہی ہیں،ہنگو کو تعلیمی ترقی کی راہ پر گامزن کر کے تر قی یافتہ علاقوں کے ہم پلہ لائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنگو دو آبہ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔معاون خصوصی نے کہا کہ ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف حکومت تعلیم و صحت اور سماجی بہبود کے شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور نوجوان طلباء کے بہتر مستقبل کیلئے ان شعبوں میں مزید اصلاحات کر رہی ہے ہمارے نوجوان صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں ہے ، ضلع ہنگو ایک پسماندہ علاقہ ہے جس کو تعلیمی ترقی کی راہ پر گامزن کر کے طلباء کو تمام تر جدید سہولیات فراہم کریں گے اسی طرح ہی علاقے میں پائیدار اور دیرپا ترقی کی راہ ہموار ہو کیونکہ تعلیم ہی قوموں کی ترقی کی ضامن جبکہ اس سے دوری قوموں کے زوال کا سبب بنتی ہے۔
تازہ ترین