لاہور کے مقامی ہوٹل میں حال ہی میں ہونے والے ایوارڈز شو میں پاکستانی اداکارائیں مغربی طرز کے لباس کے انتخاب پر تنقید کی زد میں ہیں۔
سوشل میڈیا پر اداکاراؤں کے انتخاب سے جہاں ان کے مداح سخت ناراض ہیں وہیں کچھ فنکاروں نے بھی اس تنقید میں حصہ لیا ہے اور کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے۔
اداکار بلال قریشی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر اداکاراؤں کے ملبوسات کے انتخاب پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہ ’خواتین آپ سب بہت باصلاحیت اور خوبصورت ہیں یقین مانیے آپ کو خوبصورت دِکھنے کیلئے مختصر اور مغربی طرز کا لباس زیب تن کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔‘
سابقہ اداکارہ نور بخاری نے کچھ معروف اداکاراؤں کی تصویریں شیئر کیں جن میں ان کے چہرے واضح نہیں تھے، مختصر پیغام میں لکھا کہ ’کیا یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے۔‘
اداکار فیضان شیخ نے کہا کہ ’سادگی کے ساتھ بھی آپ اپنے ایک واضح اسٹائل میں سامنے آسکتی تھیں کیونکہ مہنگے کپڑے ہی آپ کے اسٹائلش ہونے کی ضمانت نہیں ہوتے۔‘
اداکارہ امر خان اور عفت عمر بھی تنقید کرنے والوں میں شامل ہوگئی ہیں، انہوں نے اداکاراؤں کے اسٹائل کو فیشن کی موت قرار دیا۔