• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عفت عمر نے 26 سال پُرانی تصویر شیئر کردی

پاکستانی ٹی وی اداکارہ عفت عمر آج کل شوبز کے ابتدائی دنوں کو یاد کررہی ہیں اور ساتھ ہی اپنی پسندیدہ لُکس اپنے پرستاروں کے ساتھ بھی شئیر کررہی ہیں۔

اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں 40 سالہ عفت عمر نے 26 سال پرانے میگزین کے سر ورق پر شائع ہونے والی اپنی تصویر شیئر کی ہے ۔


انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگران پر ماہانہ ’شی میگزین‘ کے اپریل 1994 کے شمارے کے سرورق کی تصویر شیئر کی۔

سرورق کیلئے خصوصی طور پر بنائی گئ تصویروں میں انہوں نے سفید رنگ کے لباس کے ساتھ سفید موتیوں والے زیورات زیب تن کر رکھے ہیں۔

عفت عمر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’جًب تلک قوتِ تًخّیل ہے، آپ پہلو سے اٹھ نہیں سکتے۔‘ 

اس سے قبل اداکارہ نے اپنی 19 برس کی عمر کی تصویریں شیئر کر کے سب کو حیران کردیا تھا۔

تازہ ترین